• news

فلسطینی نے اپنے علاقے واگزار کرائے ،جمعیت علماءپاکستان کا حمایت کا اعلان

 لاہور( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے رہنماﺅں صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ، چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر ،سید محمد صفدر شاہ گیلانی ، ڈاکٹر جاوید اعوان اور حافظ نصیر احمد نورانی نے ایک مشترکہ بیان میںفلسطینی مجاہدین کی کھل کر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اب بالآخر فلسطینی مجاہدین کی تنظیم نے اسلامی غیرت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے علاقے واگزار کروالئے ہیں۔مسلم دنیا اور اقوام عالم کو فلسطینی عوام اور حماس کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینی عوام پر ظلم وستم سے روکنے کیلئے عملی اقدام کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین اللہ واس کے رسول کے سہارے اسرائیلی بڑی طاقت کو تباہی سے دو چار کیا ہے۔ایسے میں اسلامی ممالک کے عوام اور مسلم حکمرانوں کو فلسطین کی حمایت میں فوری میدان عمل میں آکر قبلہ اول،فلسطینی ریاست اور فلسطینی مسلمانوں کی حفا ظت اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے تمام وسائل بروئے کا ر لانا چاہیے۔جے یو پی کے قائدین نے کہا کہ جیسے امریکہ ،بھارت اور دیگر نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ایسے ہی مسلم حکمرانوں کو فوری طور پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لئے اپنے خزانوں کا منہ کھول دینا چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن