• news

نہتے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم زیادتیوں کاسلسلہ فوری بندکیاجائے:شاداب رضا نقشبندی

لاہور( خصوصی نامہ نگار )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی صوبائی سیکرٹریٹ پیر مکی میں اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم زیادتیوں کاسلسلہ فوری بندکیاجاے۔ اسرائیل کے مظالم کے خلاف عالم اسلام کویکجاہوناہوگا۔ ظلم اور بربریت کےخلاف آواز بلندکرناہوگی۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق امن وامان بحال ہوناچاہئے، نہتے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا عالمی برادری فوری نوٹس لے۔دنیا بھر میں غربت کاخاتمہ یقینی بنانے کےلئے مشترکہ حکمت عملی اختیارکرناہوگی،حکومت مہنگائی کنٹرول کرےبروقت انتخابات پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کاجمہوریت کو مستحکم بنانا چاہئے۔ سانحہ مستونگ کے ذمہ داران کو قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بلوچ عوام کو احساس محرومی سے نکالا جائے محب وطن اہلسنت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ میلاد مصطفی منانے والوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا شدید مذمت کرتے ہیں۔چیف جسٹس نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن