• news

فلسطینیوں کی حمایت،اسرائیل کی بمباری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں:اشرف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا غیر قانونی یہودی قبضہ کے خلاف فلسطینیوں کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ شہری آبادی پر اسرائیل کی بمباری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ عالمِ اسلام کو فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ہر ملک کو اپنے کردار پہ نظر ثانی کرنی چاہیے۔ الاقصیٰ طوفان آپریشن نے صیہونیوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔ جوبائیڈن کا اسرائیل کی حمایت میں بیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ امریکہ پہلے دن سے ناجائز یہودی ریاست کی حمایت کر کے فتنے کو ہوا دے رہا ہے۔ مسلم ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں فضول ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے بغیر ا±مت مسلمہ مقروض ہے۔ فلسطینیوں کا جذبہ جہاد قابل تحسین ہے۔ فلسطینی بچے سے لے کر بوڑھے تک مجاہد نظر آ رہے ہیں۔ آئے دن یہودی مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں پر حملے کر رہے تھے۔ فلسطینیوں کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن