فیروزوالہ:12گھنٹے کی مسلسل غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
فیروزوالہ( نامہ نگار) جماعت اسلامی شاہدرہ کے امیر جہانگیر خان کی قیادت میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایکسین واپڈا فیروزوالہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ کئی دنوں سے جاوید پارک اور دیگر علاقوں میں رات 6 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شہری واپڈا کے دفاتر جا کر جا کر چکر لگاتے ہیں مگر ان کی کوئی شنوائی نہ ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ملک مظہر ایڈوکیٹ نے کہا کہ وابڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو ان کے خلاف بھرپور طریقے سے احتجاج کا شروع کیا جائے گا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور لیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔