• news

ڈی آئی جی آپریشنز کا پتنگ بازوں ‘ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے اتوار کو چھٹی کے روز پولیس افسران کو فیلڈ میں رہنے اور پتنگ بازی و ون ویلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دیا۔انہوںنے بتایا کہ رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 4710 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن میں 1029، سول لائنز 497، سٹی 1360، اقبال ٹاو¿ن 644، صدر 377اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 803 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 77ہزار 780 پتنگیں اور 7875 چرخیاں وپنی ڈور برآمدکی گئیں۔ امسال ون ویلنگ میں ملوث 2867 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن 458، سول لائنز 576، سٹی 735، اقبال ٹاو¿ن 380، صدر 277اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن نے 441 ون ویلرز گرفتار کئے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔والدین اپنے بچوں کو جان لیوا کھیل کھیلنے سے روکیں۔ اساتذہ اور سول سو سائٹی اس ضمن میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن