ڈی ایس پی ڈسپلن سجاد رشید کی ریٹائرمنٹ ‘ اعزاز میں الوداعی تقریب
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے ڈی ایس پی ڈسپلن سجاد رشید کی 38 سالہ سروس مکمل ہونے پرریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام سی سی پی او آفس کے کمیٹی روم میں کیا گیا۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے کہا کہ ڈی ایس پی ڈسپلن سجاد رشید کی محکمانہ خدمات، پیشہ ورانہ رویہ اور محنتی انسان کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے سجاد رشید کو ایک بہترین اور اصلاح پسند شخص پایا۔ سجاد رشید کے ساتھیوں نے انکو باوقار ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کیا اور گلدستے کےساتھ تحائف پیش کیے جبکہ ایس ایس پی ایڈمن نے لاہور پولیس کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سووینئر پیش کیا۔ سجاد رشید نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے اہلکار ان کے خاندان کے افراد کی طرح ہیں جنہوں نے ان کی سروس کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا۔