پولیس ملازمین کے بچوں کو جدید کمپیوٹر کورسزکرانے کافیصلہ
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اخوت فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے تعلیم دوست اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں، ضرورت مند طلبا و طالبات کو جدید کمپیوٹر کورسز کروائے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آئی ٹی فیلڈ اور کمپیوٹر جاننے والے پولیس ملازمین کے بچوں اور مستحق طالبعلموں کو جدید آئی ٹی کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید مہارتوں سے ہمکنار کرکے پروفیشنل لائف کیلئے تیار کیا جاسکے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اخوت فاو¿نڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کی منظوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امیدواروں کی سلیکشن کیلئے ضلع بہاولپور کا ٹیسٹ 9 اکتوبر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاولپور میں منعقد ہوگا، ضلع فیصل آباد کا ٹیسٹ 17 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز فیصل آباد میں منعقد ہوگا، ضلع چکوال کا ٹیسٹ 19 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز چکوال میں منعقد ہوگا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ طلبا و طالبات مستفید ہونے کیلئے رجسٹریشن فوری مکمل کرکے ٹیسٹ کی تیاری کا آغاز کریں۔