کرکٹ ورلڈ کپ میچ پر جواء‘4جواری گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ٹاون شپ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ میچ پرجواءکھیلنے والے 4 جواریوں کو گرفتارکر لیا ہے۔گرفتار ملزمان محمد علی بابر یاسر اور اعجاز شامل ہیں۔ملزمان نے سیکٹربی ون ٹاو¿ن شپ میں ایک گھر کی بیٹھک میں خفیہ طور پر جوئے کا اڈا بنا رکھا تھا۔پولیس نے ملزمان کو جواءکھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قبضے سے داو¿ پر لگی ہزاروں روپے رقم،7موبائل فون اور ایل سی ڈی برآمد کر لی ہے۔پولیس نےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔