فلسطینی مسلمانوں کو غاصب صہیونیوں کےخلاف جوابی کارروائی کاپورا حق ہے:شجاع الدین شیخ
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) فلسطینی مسلمانوں کو غاصب صہیونیوں کے خلاف جوابی کاروائی کاپورا حق حاصل ہے۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ا±نہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست نے پون صدی سے فلسطینیوں کی زمین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ دنیا بھر سے صہیونیوں کو لاکر اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر کے آباد کیا گیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے اور گریٹر اسرائیل کو قائم کرنے کا منصوبہ مسلسل آگے بڑھایاجا رہا ہے۔