شعبہ امراضِ چشم میو ہسپتال:چوتھی انٹرنیشنل ، پہلی پری کانفرنس سے ورکشاپ کا آغاز
لاہور(نیوز رپورٹر) شعبہ امراضِ چشم، میو ہسپتال، کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز لاہورکالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز لاہور نے چوتھی انٹرنیشنل کا نفرنس آن ریہیبلیٹیشن سائنسز اور پہلی انٹر نیشنل کانفر نس آن الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے سلسلے میں پری کانفرنس سے ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ انٹرنیشنل ورکشاپ میں یونیورسٹی آف نیو ساو¿تھ ویلز سڈنی آسٹریلیا کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نکول کارنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نکول نے کانٹیکٹ لینز کے موضوع پر لیکچر دیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پروفیسر آمرائٹس پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، پروفیسر ڈاکٹر سید رضا علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ایاز صادق، ڈاکٹر اشعل قیصر پال، ڈاکٹر شہیر احمد،حماد حسن فرید،عائشہ سلیم ، آغا سعد خان، عائشہ سرفراز اور سوسائٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی اور درس و تدریس اور ریسرچ کے شعبے میں انٹرنیشنل شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر محمد معین نے ممبران کو اس تعلیمی سرگرمی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کانٹیکٹ لینز کے شعبے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور مستقبل میں اس منفرد پیشے میں ریسرچ کے فروغ اور تعاون کا یقین دلایا۔ پروفیسر آمرائٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان نے طلباءو طالبات اور فارغ التحصیل طلباءکو نیک نیتی اور دیانت داری سے اپنے کام سر انجام دینے کی تلقین کی۔