• news

بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر 'فین پیج' بنانیوالی 15 سالہ بھارتی لڑکی مشہور ہوگئی

و¿لاہور(سپورٹس رپورٹر ) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 15 سالہ فین علیشا مشہور ہو گئی۔ بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے علیشا بھوپال سے حیدرآباد دکن پہنچی، علیشا نے فون کے بیک کور پر بابر اعظم کی تصویر بھی لگا رکھی ہے۔ سکول گرل راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی جو ادھر ادھر بیٹھ کر پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے، بچی نے پاکستان نیدرلینڈز کا میچ سٹیڈیم میں دیکھا اور اب وہ کل سری لنکا کیخلاف میچ کی منتظر ہے۔ میچ کے بعد علیشا واپس بھوپال چلی گئی، علیشا کو اپنی والدہ ساتھ بیٹھے ہوئے پاکستانی پرچم لہراتے دیکھا گیا جنہوں نے سٹینڈز میں چاچا بشیر شکاگو کو ٹف ٹائم دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن