• news

گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری نے اپنا نام کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری نے اپنے نام کرلیا۔کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کی ٹیم نے واپڈا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد آسان نہیں تھا، بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ صوبے کے کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے، ٹورنامنٹ کامیاب بنانے والے تمام اداروں اور افراد کا شکر گزار ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن