دین اسلام انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے،مشعال ملک
اسلام آباد(خبرنگار)نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے، برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی اشاعت کے لئے اولیا کرام و مشائخ عظام کی لازوال قربانیاں ہیں، پیر موہڑہ شریف نے کشمیر میں امن و محبت کا پیغام پھیلایا، اتوار کو دربار موہڑہ شریف کے سالانہ عرس میں خواتین سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے اسلام اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے ۔