• news

آن لائن اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی جانے والی سرمایہ کاری دھوکہ ہے ، ایس ای سی پی

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو ایک بار پھر آن لائن اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی جانے والی سرمایہ کاری اور منافع کی غیر قانونی اسکیموں بارے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں اپنی جمع پونجی اور قیمتی سرمایہ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ایس ای سی پی نے ایسی ایک اور کمپنی میلیورٹیک کی نشاندہی کی ہے جو کہ ذیشان منیر نامی شخص کی ملکیت ہے، عوام کو آن لائن اشتہارات کو دیکھنے کے مختلف پیکجز کے نام پر آمدنی اور منافع کا لالچ دے کر لوٹ رہی ہے۔ ایس ای سی پی نے میلیورٹیک اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم عوام الناس کو خبرادار کیا جات ہے کہ اس کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کی اسکیمیں آفر کرنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن