• news

نوجوان طلبا اور عام لوگوں کو خلائی ٹیکنالوجی کے فوائد سے آگا ہ کیا جائے ،آئی ایس ٹی

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی(آئی ایس ٹی)کے زیر انتظام عالمی خلائی ہفتہ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی جانب سے ورلڈ اسپیس ویک کے موقع پر دلچسپ سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جس کا مقصد نوجوان طلبا اور عام لوگوں کو خلائی ٹیکنالوجی کے فوائد اور اس کے استعمال سے آگاہ کرنا ہے۔ عالمی خلائی ہفتہ سرگرمیوں کا اہتمام اسپیس ایجوکیشن ریسرچ لیب، نیشنل سینٹر آف جی آئی ایس اینڈ اسپیس ایپلی کیشنز اور آئی ایس ٹی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جو اس سال کے تھیم خلائی اور کاروباری شخصیت کو اجاگر کرتا ہے۔آئی ایس ٹی کے حکام نے کہا ہے کہ عالمی خلائی ہفتہ خلائی سائنس، ٹیکنالوجی اور اس کی ایپلی کیشنز کی کامیابیوں اور شراکت کو منانے کا سالانہ ہفتہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن