• news

فاشسٹ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی نسل ک±شی کر رہی: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ

تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ ) اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کساف نے اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم نیتن یاہو کو اسرائیل پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے فاشسٹ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے اور نسل ک±شی کے لیے کام کر رہی ہے۔عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے بن یامین حکومت کو فلسطینی حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا۔ میں نے کہا تھا فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں حملوں کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی حکومت سے کہا تھا فلسطینیوں سے ناروا سلوک نہ بدلا گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔میںمعصوم شہریوں کے خلاف حملوں اور جارحیت کی مخالفت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا اسرائیلی وزیراعظم کو اسرائیلی شہریوں کی جانوں کی بھی پروا نہیں ، نیتن یاہو صرف اپنے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن