• news

آن لائن جنسی ہراسگی،مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزم گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں محمد جمشید، محسن رضا، محمد حفیظ اور سوہان شاہ شامل ہیں دو ملزمان نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے ملزمان نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئے جبکہ ملزم محمد جمشید اور محسن رضا نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے لاکھوں روپے بٹورے ملزمان نے متاثرہ سے 17لاکھ روپے بٹورے ملزمان نے من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائی ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن