• news

پاکستان کسان اتحاد کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف لانگ مارچ کا عندیہ

 لاہور (آئی این پی ) پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا گیا۔ پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے تمام اضلاع کے ضلعی صدور کا فیصلہ کن اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے اسلام آباد اور لاہور کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ مرکزی صدر پاکستان کستان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے کسان زندہ درگور رہا ہے اور اربوں ڈالر لوٹنے والوں کو پکڑنے کے بجائے غریب کسانوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ملک ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس اور کھادوں کی قیمتوں میں اضافے نے جینا مشکل کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی اور کستان بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن