وصی شاہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد(خبرنگار) نگران وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کو پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیاہے جسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا کابینہ ڈویژن کیجانب سے جاری تقرری اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ وصی شاہ کو نیشنل ٹورازم کوآرڈنیشن بورڈ کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔