چین کی جا نب سے حمص ملٹری اکیڈمی پر خودکش ڈرون حملے کی مذ مت
بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خا رجہ نے حمص ملٹری اکیڈمی پر خودکش ڈرون حملے مذ مت کر دی ہے ۔ اتوار کے روز چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی پرتشدد دہشت گردانہ کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، حملے کی مذمت کرتا ہے، واقعے میں متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے، اور متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔وا ضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ حمص ملٹری اکیڈمی پر خودکش ڈرون حملے میں اب تک 80 سے زائد افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ چین کا اس بارے میں کیا تبصرہ ہے؟ جس پر تر جمان نے رد عمل دیا۔