• news

آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران 14 فیصد کمی ریکارڈ: ادارہ شماریات

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران آٹے کی قیمت 14 فیصد کمی ہوئی ہے اور 20کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبرمیں ملک میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 14 فیصدکم ہے، اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں اسلام آبادمیں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00 روپے۔اسی طرح بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے، اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن