سعودی عرب میں15ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
جدہ (اے پی پی)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 15 ہزار 201 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاریاں 28 ستمبرسے 2 اکتوبر 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے 9233 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4271 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ1697 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 527 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار افراد میں میں سے 55 فیصد یمنی، 43 فیصد ایتھوپی جبکہ دوفیصد دیگر ممالک کے تارکین ہیں۔