• news

لیگی قیادت نے نواز شریف کی شیڈول کے مطابق واپسی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم) مسلم کیا ن کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ،لیگی قیادت کیجانب سے طے شدہ شیڈول کے مطابق واپسی کی تصدیق جبکہ واپسی شیڈول میں تبدیلی کی تردید کر دی گئی مسلم لیگ ن کی ترجمان سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے روزنامہ نوائے وقت کو بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو گی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی یے واضح رہے کہ میاں نواز شریف لندن سے سعودی عرب اور متحدہ امارات سے ہوتے ہوئے مقررہ تاریخ پر پاکستان پہنچے گے پارٹی قیادت کی جانب سے انکی واپسی کی تیاریاں زوروشور سےجاری ہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں ضلع کی سطح پر ورکر کنونشنز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم شریف شرکت کر رہی ہے جسکا مقصد پارٹی ورکر اور ووٹر کو متحرک کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن