بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکی طبیعت انتہائی ناساز‘ سانس لینے میں مشکلات
ڈھاکا (نیٹ نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکی طبیعت انتہائی ناساز ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاءکو انفیکشنز اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی حالت بگڑ رہی ہے اور ان کی جان جانے کا خطرہ ہے۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ خالدہ ضیاءکو جگر، ذیابیطس اور دل کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔