• news

ہائیکورٹ: فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کر دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار بچوں کے والدین پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے۔ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کی درخواست پر متعلقہ فریقین نے فیصلہ نہیں کیا لہذا عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیا عدالت کے حکم پر فریقین نے درخواست پر تین روز میں فیصلہ کیا جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے اور ہدایات لینے کے لیے مہلت مانگی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن