• news

انٹر بنک میں ڈالر 1.04 روپے سستا 281.65 کا ہو گیا

کراچی (کامرس رپورٹر ) روز انٹربنک اور مقامی اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقالے ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق ڈالر کی قدر 1.04روپے گھٹ کر 281.65 روپے رہ گئی۔ جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے کی کم ہوکر 281روپے کی سطح سے گھٹ کر 280.50روپے پر آ گیا۔ نئے کاروباری ہفتے کے آغازپر بھی بلین مارکیٹ سے سونے کے بھاﺅ جاری نہ ہو سکے اور تاحال بابائے گولڈ اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہیں۔ دوسری جانب مختلف ویب سائٹس پر پیر کوفی تولہ سونے کے دام مختلف جاری کئے گئے۔ فوریکس کی ویب سائٹ پر فی تولہ سونے کے بھا¶1لاکھ 93ہزار 624روپے ظاہر کئے گئے جبکہ گولڈ ڈاٹ پی کے پر فی تولہ سونے کے بھا¶ 2لاکھ 100روپے ظاہر کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن