کھاد کی فی بوری قیمت 800 روپے بڑھنے کا امکان
اسلام آباد (عترت جعفری) کھاد کی تیاری میں مصروف کارخانوں کے درمیان گیس کے امتیازی نرخوں کو بھی ختم کر دیا جائے گا، اور تمام مینوفیکچررز کیلئے گیس کے نرخ یکساں کر دئے جائیں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کے نرخوں پر نظر ثانی کے نفاذ کیلئے کابینہ کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے اور جیسے ہی یہ منظوری حاصل ہوگی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، پاکستان جسے پہلے ہی کھاد کی کمی کا سامنا ہے، اور ربیع کے سیزن کیلئے یوریا کھاد کا شارٹ فال موجود ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ اور یکساں ٹیرف کے نفاذ سے کھاد کی فی بوری قیمت میں 800 روپے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگر کھاد بھاری مقدار میں درامد کرنا پڑی، تو مقامی مارکیٹ میں نرخ مزید بڑھ سکتے ہیں، کابینہ جب بھی گیس کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے گی اس کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہو جائے گا۔