ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کےخلاف ملک گیر آپریشن شروع‘ڈیٹا مرتب
لاہور(کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشنکا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں ٹیکس چوروں کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مختلف زون کے کمشنرز کی سربراہی میں ٹمیں تشکیل دے کر کارروائی کےلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔بوگس انوائسز اور آمدن کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی مختلف مراحل میں کی جائےگی۔ پہلے مرحلہ میں لاہور ، کراچی اور فیصل آباد میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائےں گی، دوسرے مرحلے میں دیگر مختلف شہروں میں ٹیکس ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائےگا۔معمولی ٹیکس ڈیفالٹرز کو ٹیکس نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔ ٹیکس نوٹسز جاری ہونے کے بعد ایک ہفتہ میں تمام تر درکار دستاویزات پیش کرنا لازم ہوگا۔