• news

13 ارب کی منی لانڈرنگ‘ 6سولر کمپنیاں سامنے آگئیں‘ مقدمات درج‘ ایک گرفتار

کراچی (این این آئی) سولر پینل درآمدات کی آڑ میں تیرہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا نیا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے سولر پینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیز کا پتہ لگا لیا۔ رپورٹس کے مطابق فرضی کمپنی سمارٹ امپیکس کے مالک عبدالعزیز کو گرفتار کرکے عدالت سے چھ دن کا ریمانڈ لے لیا۔ سولر پینلز کی فرضی کمپنیز نے سولر پینلز کی آڑ میں تیرہ ارب روپے کا کالادھن بیرون ملک منتقل کیا۔ چھ فرضی کمپنیوں میں تین کا تعلق کراچی اور دیگر تین کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اس معاملے میں ایف آئی اے کو بینکوں کیخلاف تحقیقات کا بھی کہہ چکی ہے۔ چھ فرضی کمپنیوں میں ایس ایچ ٹریڈرز، سحر انٹرنیشنل، ڈیلٹا ٹریڈنگ، سمارٹ امپیکس، احسان اللہ امپورٹ ایکسپورٹ اور اسداللہ انٹرپرئزز شامل ہیں۔ فرضی کمپنیوں نے گڈز ڈیکلریشن میں نو ارب روپے کی اصل ویلیو کے سولر پینلز کی مالیت تیرہ ارب ظاہر کی۔ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی ٹیم نے چھ نئے مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن