اسرائیل مسلمانوں کا قاتل‘ یورپی یونین دہشت گرد ملک کی حمایت میں بیان دے رہی: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے دہشت گردوں کے حق میں بیان دیا۔ ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کی حمایت کی۔ اسرائیل مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ یورپی یونین کی منافقت کشمیر اور فلسطین پر سامنے ہے۔ یورپی یونین ایک دہشت گرد ملک کی حمایت میں بیان دے رہی ہے۔ یوکرائن یورپی یونین کے ہم مذہب ہیں۔ اس وقت ان کے معیار بدل جاتے ہیں۔ آزادی فلسطین کا حق ہے۔ پاکستانی عوام کی محبت فلسطین کے ساتھ ہے۔ دریں اثنا سابق وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ کی اکانومی کو موٹروے نے بریک تھرو دیا۔ خواجہ آصف نے نجی فیکٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کی اکانومی میں گزشتہ 75 سالوں میں موٹروے نے بریک تھرو دیا۔ موٹروے کی تعمیر سے انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔