• news

دولہا دلہن لینے ہیلی کاپٹر پر سمبڑیا ل کے شادی ہال پہنچ گیا

سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت)دولہا میاں اپنی دلہنیا کو لینے کے لئے ہیلی کاپٹر پر سمبڑیال کے شادی ہال میں پہنچ گئے۔ وزیر آباد کے نواحی گاﺅں گُنیاں والا میں چوہدری اقبال چیمہ کے بیٹے دولہا میاں عمر اقبال چیمہ جب اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر سمبڑیال براق میرج ہال پہنچے تو شادی کی تقریب میں موجود عزیز واقارب نے ہیلی کاپٹر سے آنے والا دولہے کا سمبڑیال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔جس کے بعد دولہا اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہ ہیلی کاپٹر سے اترتا ہے جسے خوب ڈھول کی تھاپ اور شہنائی کے ساتھ شادی ہال لے جایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن