پرویز الٰہی کی گرفتاری‘ پولیس کےخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی پولیس لائنز کے باہر سے گرفتاری پر پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا سنگل بنچ فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔ سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹراکورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ7ستمبر کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔