• news

ڈاکوﺅں نے شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے ہربنس پورہ میں میاں فرہاد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13لاکھ روپے، زیوارات، موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان، مصطفی ٹاو¿ن میں ناصر سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں ریاض سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عدنان سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں نصیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں امجد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں رضوان سے 44 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے نصیر آباد، غالب مارکیٹ، کاہنہ اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 4گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹاو¿ن،ہنجروال، جوہر ٹاو¿ن، کاہنہ،ڈیفنس اور فیصل ٹاو¿ن کے علاقوں میں سے 6موٹرسائیکل چوری کرلئے۔

ای پیپر-دی نیشن