24 گھنٹے کے دوران 111نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی:سیکرٹری صحت
لاہور+اسلام اباد( این این آئی+آئی این پی)گز شتہ 24گھنٹے کے دوران 111نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 38،راولپنڈی میں 41،ملتان میں 11،گوجرانوالہ میں 16،شیخوپورہ میں 2 جبکہ گجرات، چکوال، اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیر علاج ہیں۔ دارالحکومت اسلام اباد کے اسپتال پولی کلینک کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نیاز احمد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ روز سے پولی کلینک میں زیر علاج ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے انہیں بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں گزشتہ دو روز سے ان کی صحت بہتر ہے قوی امکان ہے کہ وہ جلد سے یاب ہو جائیں گے اور اپنے فرائض سنبھال لیں گے