• news

معاشیات کا نوبل انعام خواتین کیلئے کام کرنے والی امریکی پروفیسر کلاڈیا کو مل گیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سال 2023ءکا نوبل انعام برائے معاشیات امریکا کی پروفیسر کلاڈیا گولڈین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کلاڈیا گولڈین کو یہ اعزاز لیبر مارکیٹ میں خواتین کے حقوق اور مساوی تنخواہوں کے لیے کام کرنے پر دیا گیا۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق پروفیسر کلاڈیا نے گزشتہ صدیوں کے دوران افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت اور ان کی آمدنی کے حوالے سے اولین جامع تجزیہ پیش کیا۔ فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، ادب اور امن کے نوبل انعامات کے برعکس اس انعام کو باضابطہ طور پر Sveriges Riksbank پرائز کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کا آغاز 1968ء میں سویڈش مرکزی بنک نے کیا۔ اس سال پروفیسر کلاڈیا کو دیا جانے والا انعام مجموعی طور پر 55 واں نوبل انعام ہے۔ گزشتہ سال یہ اعزاز امریکا کے 3 ماہرین بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن