امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف صرف قراردادیں منظور کرنے کی بجائے اعلان جہاد کرے، پیر محمد اصغر نورانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف صرف قراردادیں منظور کرنے کی بجائے اعلان جہاد کرے، پیر محمد اصغر نورانیتحریک دعوت حق کے امیر پیر محمد اصغر نورانینے پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ عالمی حالات اور پاکستان کی موجودہ سیاسی معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ تمام جماعتیں اپنے سیاسی اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان اور اسلام کا سوچیں اور متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ کہ قوم کو متحد کیا جائے اپنی اناو¿ں کی قربانی دی جائے۔اس وقت قوم کا متحد ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔