تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے جیل سپرنٹنڈنٹس کیلئے سرکاری گاڑیاں الاٹ
لاہور(خبرنگار)محکمہ جیل خانہ جات کی 165 سالہ تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلی6 پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کی جیلوں کے س±پرنٹنڈنٹس کو سرکاری کرولا گاڑیاں دی گئی ہیں اور محکمہ جیل پنجاب میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیرکا کہنا ہے یقینناً یہ اعزاز محکمہ کے افسران کے ٹیم ورک اور اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ مستقبل میں بھی محکمہ جیل کے تمام اہلکاران اور افسران سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت سے بہترین سروسز فراہم کریں گے اور حکومت کی ترجیحات کے مطابق سیکورٹی اور جیل ریفارمز کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔