• news

فیروزوالہ:مختلف حادثات میں شخص ہلاک ، 4 افراد زخمی

 فیروز والہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی کھوڑی سٹاپ کے قریب نجی رائس مل میں ڈرائیورٹرک پیچھے کرنے کے دوران ٹرک مزدور پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں محنت کش اشفاق احمد موقع پر ہلاک ہو گیا۔ صدر پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ لاہور روڈ پر تیز رفتار رکشہ الٹ لے جانے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن