پاکستان کےخلاف بات کرنے والاسیاستدان ملک کا دشمن ہے:رحمت خان وردگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والاسیاست دان پاکستان کا دشمن ہے۔ ملک کو تباہ کرنے والوں کو اللہ پاک تباہ و برباد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا موجودہ حالات میں الیکشن نہیں چاہیے اگر موجودہ حکومت مہنگائی ختم نہیں کر سکتی تو پھر پاکستانی عوام کو الیکشن کروانے کا کیا فائدہ موجودہ نگران حکومت جو پاکستان بنا رہی ہے قابل تحسین ہے۔