جماعت اسلامی فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر کو مال روڈ پر احتجاج کرے گی:ضیاءالدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی لاہور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر ، بروز جمعہ کو مال روڈ مسجد شہدا پر بعد نماز جمعہ دوپہر ڈیڑھ بجے احتجاج کرے گی۔پاکستانی قوم سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کےساتھ ہیں۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادتیں گہرے رنج و غم کا سبب ہے۔