• news

نواز شریف محسن پاکستان ‘ عوام (ن) لیگ کیساتھ ہےں:عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف محسن پاکستان ہیں عوام اپنے محبوب لیڈر میاں نواز شریف کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال کرکے ثابت کریگی کہ وہ (ن) لیگ کے مشن کیساتھ کھڑی ہے،میاں نواز شریف کی آمد سے پاکستان کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا، ترقی کے ضامن میاں نواز شریف کے بھرپور استقبال کی تیاریاں ملک بھر میں جوش و خروش سے جاری ہیں 21 اکتوبر کو عوام کا سمندر اپنے محبوب لیڈر کے استقبال کیلئے لاہور پہنچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن