• news

شیخوپورہ: نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز ‘اجلاس مہم شروع

شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے والہانہ استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ ،جنرل کونسل اجلاس اور ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن شیخوپورہ سٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلایا جہاں مسلم لیگ ن کے ہزاروں کارکنوں رہنماﺅں نے شرکت کی جبکہ شہر بھر میں سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی فلیکسز ،بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں پارٹی کے کارکنوں اور لوگوں کو متحرک کرنے کیلئے سابق چیئر مین بلدیہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءمیاں امجد لطیف ،سردار واصف ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،میاں منورا قبال ،ٹکٹ ہولڈر ملک اشتیاق ڈوگر ،سیدسجاد حسین بگے شاہ ،چوہدری سمیع اللہ بوکا ،میجر ّ(ر)حسن سردار ،ملک محمود طاہر ،میاں ذیشان پرویز ،ملک پرویز اقبال ،شیخ محمد یعقوب بگا ،شیخ عظیم جاوید ،نواز ہاشمی ،طاہر شہزاد کمبوہ ،ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ کے ساتھ ساتھ ہر یونین کونسل کے مسلم لیگی قائدین اور رہنماﺅں نے کارنر میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن