ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا سبزی منڈی‘ مارکیٹ کمیٹی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) نئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری ارشد نے عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خود میدان عمل میں آگئے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے شہر میں کچرے کے ڈھیروں ،تجاوزات پر بھی زبردست ایکشن لینے کا عندیہ دیا اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم کے ہمراہ سبزی منڈی ،مارکیٹ کمیٹی اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں گندگی کے ڈھیروں صفائی کے ناقص انتظامات اور تجاوزات پر بلدیہ شیخوپورہ کے عملہ کی سخت سرزرنش کی اور سی او میونسپل کمیٹی کو فوری لاہور سرگودھا روڈ ، جنڈیالہ روڈ بھکھی روڈ ،فیصل آباد روڈ ،ہاﺅسنگ کالونی اور مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستے داموں اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں نکل پڑے ہیں۔