شیخوپورہ: شہری کا گردہ نکالنے کا معمہ ‘ کئی روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں بھی غریب لوگوں کے گردے نکالنے والا گروہ سرگرم ہو گیا چند روز قبل شاہ کوٹ کے رہائشی غلام عباس جو رنگ سازی کا کام کرتا تھا اس کو اغوا کرکے بیہوش کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر اس کا گردہ نکال لیا اور ملزم ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے جس کو طبی سہولت کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ داخل کرادیا گیا ہے تاہم کئی روز گزرجانے کے باوجود تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے درخواست ملنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام عباس روزگار کے سلسلہ میں شاہکوٹ سے شیخوپورہ آیا جہاں نامعلوم کیری ڈبہ میں سوار افراد نے اسے اپنے مکان کو رنگ کرنے کے بہانے گاڑی میں بٹھالیا اور اسے نشہ آور شربت پلایا جس سے وہ موقع پر ہی بیہوش ہوگیا ملزمان اسے نامعلوم مقام پر لے گیا اور کا گردہ نکال لیا تھا۔