اسرائیل کا زوال ہی عالمی امن کی ضمانت ہے: عاطف منیر دوگل
قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)فرزند قلعہ و امیدوار پی پی 70 چوہدری عاطف منیر دوگل نے کہا ہے کہ اسرائیل کا زوال ہی عالمی امن کی ضمانت ہے، فلسطینی عوام آزادی کے لیے اپنی جدوجہد میں حق بجانب ہیں پوری امت ان کے ساتھ کھڑی ہے ، ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف فلسطین حماس مجاہدین کی بھرپور کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین نزوا انٹرنیشنل ملک شفاقت علی کی رہائشگاہ پرمصر سے آئے ہوئے انٹرنیشنل قاری الشیخ نصر الطاروطی'الشیخ احمد صالح عبداللہ کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر دوران گفتگو کیا۔اس موقع پر عالمی ایوارڈ یافتہ قاری وسیم اللہ امین‘ قاری عمر فاروق‘ قاری عبدالطیف قصوری‘ چوہدری خرم ارشد مہر‘ یاسر رحمانی‘ عدنان طارق سمیت دیگر افراد موجود تھے۔انٹرنیشنل قاری الشیخ نصر الطاروطی اور الشیخ احمدصالح عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام،مجاہدین کو ارض وطن کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے طویل عرصے سے قربانیاں دینے پر پوری امت کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں ۔