ن لیگ کی قیادت انتقا می کا رروائیوں پر یقین نہیں رکھتی : رانا تنویر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی کوآرڈینیٹر چوہدری وسیم انجم سندھو کی طرف سے نظام پورہ ڈھاکہ میں منیارٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ن لیگ کے مرکزی سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کی ، کنونشن میں حاجی طارق محمود ڈوگر، رانا انوارالحق، میاں عبدالرﺅف، محمود اختر گورایہ، عطیہ افتخار بیگ، جاوید چھرا، چوہدری عظیم ،عثمان سہوترا،رانا عبدالقادر، زوہیب گل و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے رانا تنویر حسین نے کہا کہ محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی پوری قوم کو معلوم ہے کہ محمد نواز شریف پر بوگس مقدمات بناے گئے ،رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سو فیصد یقین ہے عدالتیں انصاف کا بول بالا کرتے نواز شریف کو ضمانت دےگی اور مینار پاکستان پر پاکستانی عوام سے خطاب بھی کرینگے، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی قیادت انتقا می کا روائیوں پر یقین نہیں رکھتی پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا ۔