سیرت النبی زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتی ہے:کمشنر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب آصف علی فرخ نے ضلع کونسل ہال میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام زونل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیرت النبی عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لیے معاشی اصولوں سمیت زندگی کے تمام پہلو¶ں میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ رسول اللہ ایک ایسے معاشرے میں تشریف فرما تھے جہاں تجارت اور ایماندارانہ ملکی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری تھے۔ حضور نے اپنے پیروکاروں کو تجارتی معاملات میں منصفانہ تجارت، دیانتداری، ایمانداری اور اعتماد کی اہمیت کے بارے میں درس دیا۔صوبائی خطیب اوقاف پنجاب مولانا فتح محمد راشدی،صوبائی خطیب اوقاف پنجاب مولانا مختار احمد ندیم، مولانا خالد حسن مجددی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بابر سلطان گوندل ودیگر کانفرنس میں شریک تھے۔