مسلم دنیا فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کریں:حاجی احمد چیمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کریں اور اسرائیل کیخلاف ایک ٹھوس اور واضح لائحہ عمل اپنائیں، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کیخلاف جدوجہد فلسطینیوں کابنیادی حق ہے،مسلم دنیا قبلہ اول کی آزادی کیلئے کھل کر فلسطین کا ساتھ دے 'بیت المقدس کی آزادی اور خود مختار فلسطین کے بغیر مشرقِ وسطی میں قیام امن ناممکن ہے، گزشتہ50 سال سے اسرائیلی یہودی فوج مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے اس کے جواب میں آج اگر فلسطینی مجاہدوں نے قبلہ اول اور قوم کی آزادی و خود مختاری کیلئے اسرائیلی مظالم کیخلاف جوکلمہ حق بلند کیا ہے' ہم بحیثیت مسلمان اس کی حمایت کرتے ہیں ۔ تازہ اسرائیلی جارحیت میں سیکڑوں معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادت بہت بڑا المیہ ہے ۔