ضلع بھر میں سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں:ارشد بھٹی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے دھان کے مڈوں کو آگ لگانے پر ضلع بھر میں دفعہ 144 لگا دی‘ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورسموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دفعہ 144 کا نفاذ 7 دنوں کیلئے ہو گا۔ پنجاب حکومت کی ہدایا ت پر ضلع بھر میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔تا ہم ٹائرز، پلاسٹک، لیدر، پولی تھن بیگز اور میونسپل ویسٹ جلنے پر بھی پابندی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داروں کےخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔