پتوکی: ملزموں کا اغوا کے بعد نوجوان پر تشدد‘ نقدی‘ موبائل بھی چھین لیا
پتوکی (نامہ نگار)ناروکی اسماعیل ٹاﺅن سے اویس کو اس کے دوستوں احمد ڈوگر، وسیم میوئم کالی،فرحان اور رانا علی نے گھر سے اغواءکر کے ایک مخصوص جگہ پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔اور اسکی جیب سے 27 ہزار روپے ،موبائل نکال لیا۔ ملزموں نے اویس کی تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر اویس نے تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو تحریری درخواست دی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔